کرالہ پورہ چاڈورہ میں پرانا شیل پھٹنے سے دھماکہ

ارشاد احمد

بڈگام// وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے کرالہ پورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک پرانا شیل پھٹ گیا۔ پولیس نے کہا کہ صبح کے اوقات میں تقریباً پونے 8بجے کرالپورہ کے باشندوں کو کچھ اونچی آوازیں سنائی دیں جہاں کچھ اقلیتی خاندان بھی رہتے ہیں۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس ایس پی بڈگام نے بی ڈی ایس ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ایسا لگتا ہے کہ پرانے عمارتیسامان اور اسکریپ میں موجود کچھ نہ پھٹنے والے پرانے خول پھٹ گئے ہوں گے جس کی وجہ سے زور دار آواز آئی ہے۔ واقعہ میںکوئی زخمی نہیں ہوا۔