نئی دہلی// ملک میں چپ کی دستیابی میں بہتری کے ساتھ اس سال جون میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں بہتری آئی ہے اور 2,75,788 گاڑیاں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ فروخت ہوئی ہیں۔ کار سازوں کی اعلیٰ تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2021 میں، کل 231633 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔ مجموعی طور پر اس ماہ میں کمپنیوں کی جانب سے 132342 مسافر گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 121378 تھیں۔ اسی طرح مجموعی طور پر 133076 یوٹیلیٹی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جون 2021 میں یہ تعداد 100760 تھی۔