مینڈھر//مینڈھر کے گوہلد ،بالاکوٹ، سندوٹ، لنجوٹ ،ڈبی،بسونی ،فارورڈ بالاکوٹ اور سویاں علاقوںکومینڈھر جموں شاہراہ سے جوڑنے والاانتہائی اہم پچھلے پانچ برسوںسے تعطل کاشکار بناہواہے ۔اگرچہ کوٹاں سدوالا۔ پناخا۔سویاں روڈ پر اس پل کا ڈھانچہ 2013 میں کھڑ اکردیاگیاتھاتاہم یہ اب بوسیدہ ہوچکاہے اور پل کی تعمیر کی طرف کسی نے پھر مڑ کر بھی نہیں دیکھا ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس پل کے بارے میں متعلقہ حکام بھی بخوبی واقف ہیں مگر ان کے کانوں جوںتک نہیں رینگتی ۔ ان کاکہناہے کہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورہ ٔ پونچھ کے دوران دربار میں بھی اجاگر کیاگیا جس پر انہوںنے اس کی تعمیر کا یقین دلایاتاہم اس کے باوجود ابھی تک کام شرو ع نہیں ہواہے ۔بالاکوٹ کے ایاز احمد نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر پونچھ اس جانب توجہ دے کر پل کی تعمیر کو یقینی بنائیں ۔