پونچھ//ڈی ڈی سی چیئرپرسن پونچھ تعظیم اختر نے لورن کے ڈاک بنگلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں اضافی ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ عبدالستار کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسرا ن ڈی ڈی سی ممبر منڈی عطیقہ جان ، ڈی ڈی سی ممبر لورن ریاض ناز ،بی ڈی سی چیئر پرسن ساتھرہ ، بی ڈی سی چیئر پرسن لورن نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران مقامی لوگوں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔خصوصی طور پر این ٹی پی ایچ سی ساتھرہ میں عملے کی کمی ، سب سنٹر چکراڑہ ا کے لئے اراضی کی عدم فراہمی ، پی ایچ سی لورن کے لئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی ، سیکلو سے گلی پنڈی تک سڑک کی بلیک ٹاپنگ ، اور بانڈی کماںخان سے گلی پنڈی ، مارکوٹ روڈ،ناگاناڑی روڈ ، اسٹیلان روڈ ، لورن پل، ماہرکوٹ روڈ اور بٹل کوٹ تا کنجن روڈ کے لئے رقومات کی فراہمی جیسے امور زیر بحث لائے گئے۔اے ڈی ڈی سی پونچھ عبد الستار نے یقین دہانی کرائی کہ تمام شکایات کا بروقت حل نکالا جائے گا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام زیر التواء کاموں کو جلد انجام دیں اور جلد از جلد معاملات اٹھائے جائیں۔ڈی ڈی سی چیئر پرسن تعظیم اختر اور دیگران نے عام لوگوں کے ساتھ اعتماد قائم کر کے ان کے بنیادی مسائل کو حل کر نے کی متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔اس دورا ن ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور بی ڈی سی ممبران نے مختلف عمارتوں کا اور زیر تعمیر سرکار ڈھانچوں کا بھی جائزہ لیا ار متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو اہم ہدایات جاری کی ۔علاقے کی عوام ڈی ڈی سی ممبران ، ضلع انتظامیہ کے افسران خاص طور پر چیئرپرسن تظیم اختر کا شکریہ ادا کیا۔