ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی ایم ڈی سی وی پی پی پی لمیٹیڈسے ملاقات

عاصف بٹ

کشتواڑ//ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے ایم ڈی چناب ویلی پاور پروجیکٹس کشتواڑ حسن ندیم سے ملاقات کی۔انھوں نے متعدد مسایل پر تبادلہ خیال کیا۔ پکل ڈول ڈیم سائٹ پر بلاسٹنگ اور دیگر مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے ڈنگڈورو کے لوگ خاص طور پر گاؤں کریپھکنو کے لوگ ہر روز خوف کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے علاقے کا سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کو کہا تاکہ علاقے کے لوگوں کو دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔بھنڈرکوٹ سے ڈنگڈورو تک سڑک کو چوڑا کرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے اور خود سی وی پی پی پی کے ذریعہ اس 32 کلو میٹر کے راستے کو اپنے قبضے میں لینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور سی وی پی پی پی تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد اس کا جواب دے گا۔دچھن علاقے کے مقامی نوجوانوں کی ملازمتیں جو پی اے ایف کے تحت آتے ہیں اور دیگر کمپنیوں افکان و پٹیل میں بھی فراہم کیے جائیں۔ ایک مناسب طریقہ کار بنایا جائے جہاں ضلع کشتواڑ کے نوجوان سی وئی پی پی میں ملازمتیں حاصل کر سکیں اور پی اے ایف اور زمینداروں کو ترجیح دی جائے۔پلماڑ میں گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کا مطالبہ بھی رکھا گیا اور اسے ایم ڈی سی وی پی پی پی نے قبول کرلیا۔ ناگسینی بلاک میں کنٹرولڈ بلاسٹنگ کی جائے گی جہاں بلاسٹنگ کی وجہ سے بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ان تمام گھرانوں کو معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ناگسینی کے چھچھا گاؤں میں پل کی تعمیر جو پچھلے ایک سال سے زیر التوا ہے، جلد مکمل کی جائے۔