پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ جو فوڈ سیفٹی کی ضلع سطح کی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین ہیں نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں سی ایم او پونچھ نائب چیئر مین ڈی ایل سی، ایس ایس پی پونچھ ، اے سی ایف پونچھ ،اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ، ڈی پی او آئی سی ڈی ایس ، جنرل منیجر ڈی آئی سی ، ضلعی زراعت کے افسر ، فوڈ سیفٹی آفیسر پونچھ ، فوڈ سیفٹی آفیسر سرنکوٹ ،فوڈ سیفٹی افیسر مینڈھربھی شریک ہوئے۔ ڈی ایل اے سی کے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی پونچھ نے اجلاس کے دوران مالی سال 2020-21کے دوران پونچھ میں ہونے والی فوڈ سیفٹی ایکٹویٹیشنز کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔جس کے بعد سی ایم اووائس چیئرمین ڈی ایل اے سی نے چیرمین اور موجود دیگر ممبروں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے فوڈ سیفٹی کے نفاذ میں مختلف محکموں کے کردار کے بارے میں کمیٹی کے ہر ممبر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ہدایت کی کہ انسانوں کو محفوظ خوراک مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔