راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ طبی سہولیا ت اور آکسیجن سپلائی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس دورے کے دوران موصوف کے ہمراہ ایس ایس پی راجوری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ،چیف میڈیکل آفیسر ،کووڈ نوڈل آفیسر ،ایگز یکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ودیگر آفیسران بھی تھے ۔متعلقہ آفیسران نے ڈی سی کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ضلع ہسپتال میں 32آکسیجن سلنڈر موجود ہیں جبکہ آکسیجن پلانٹ لگانے کے سلسلہ میں بھی ساز و سامان دستیاب ہو گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں بھی کام کیا جارہا ہے اور اس کو 3مئی سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔دریں اثنا ء ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلائو کوروکنے اور پیدا شدہ صورتحال کیساتھ نمٹنے کیلئے جنگی پیمانے پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ ایس او پیز پر سختی کیساتھ عمل کریں ۔