ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کا شاخسانہ ۔3 جی آر ایس فارغ کردئے گئے

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے ناقص کارکردگی و ڈیوٹی سے پچھلے کئی مہینوں سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں 3 گرام روزگار سیوکوں (جی آر ایس) کو نوکری سے برطرف کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اے سی ڈی ڈوڈہ کی تحریری رپورٹ کے مطابق بلاک ڈالی ادھیان پور سے سرجیت سنگھ، ٹھاٹھری بلاک سے ورشا کوتوال و بھدرواہ سے یاسر حسین کئی مہینوں سے ڈیوٹی سے غائب ہیں جبکہ ان کی کارکردگی بھی ناقص رہی ہے جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ آشیش پال مہاجن نے تینوں جی آر ایس کو سرکاری نوکری سے فارغ کیا ہے۔ واضح رہے کہ جی آر ایس کی تقرری منریگا کے تحت عارضی طور پر عمل میں لائی جاتی ہے اور ان کو کسی بھی وقت فارغ کیا جاسکتا ہے۔