’ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022‘ کا افتتاح

 

گاندھی نگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گاندھی نگر واقع مہاتما مندر میں ‘ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ 2022’ کا افتتاح کیا۔اس پروگرام میں مسٹر مودی نے ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو عوامی بہبود کے فوائد آسانی سے فراہم کرنے کے لیے کئی اختراعی ڈیجیٹل اقدامات کو ملک کے لوگوں کے لیے وقف کیا۔ ‘نئے ہندوستان کی تکنیک کو متحرک کرنا’ موضوع پر مبنی اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، وزیرریلورے اشونی وشنو اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر خصوصی طور پر موجود تھے ۔

 

اس موقع پروزیر اعظم نے ‘انڈیاسٹیک گلوبل’، ‘مائی اسکیم’، ‘میری پہچان’، ‘ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی’، ‘ڈیجیٹل انڈیا جینیسس’، ‘چپس ٹو اسٹارٹ اپ’ اور ‘کیٹالائزنگ نیونڈیاز ٹیکڈ’ کی ایک بک’ جیسی مختلف ڈیجیٹل پہل کا انعقادکیا۔ ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کے تحت مہاتمامندر میں چارسے 6 جولائی کے دوران مختلف پروگراموں کا انعقادکیاگیا۔ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کی سالگرہ منائی گئی اورایک نمائش کا افتتاح کیاگیا جس میں آدھار، یوپی آئی، کو-ون اورڈیجیلاکرجیسے عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ شہریوں کوآسانی سے دستیاب خدمات کے تعلق سے معلومات دی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ مختلف ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے ذریعے ہندوستانیوں کو دستیاب سہولیات کے فوائد کے حوالے سے تکنیکی صلاحیت کا عالمی سطح پر مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے آنے والی نسل کے لیے روزگار کے مواقع کیسے پیدا کیے جائیں۔اسٹارٹ اپس، حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کی شرکت سے 200 سے زائد اسٹالزکے ساتھ ڈیجیٹل میلے کا اہتمام کیا گیا، جہاں روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانے والے مختلف ڈیجیٹل سلوشنز کی نمائش کی گئی۔