راجوری//ڈگری کالج کے قیام کی مانگ پر درہال کے لوگوںنے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے آج یعنی منگل کو مکمل بند کی کال دی ہے جس دوران ٹریفک بھی معطل رہے گا۔اس بند کال کی مختلف تنظیموں نے حمایت کی ہے ۔ کال دینے والے لوگوںکاکہناہے کہ وہ کئی عرصہ سے درہال میں کالج قائم کرنے کی مانگ کررہے ہیں لیکن حکومت کو کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا اور ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کالج کی منظوری کیلئے سنجیدہ نہیں اس لئے انہیںہڑتال کرناپڑرہی ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر ایڈووکیٹ زاہد ملک نے بتایاکہ منگل کے روز درہال میں مکمل بندہوگا اور ٹریفک بھی نہیں چلے گا۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے اس بات کافیصلہ لیاہے کہ یہ بند اس وقت تک جاری رہے گاجب تک کہ مانگ پوری نہیںہوجاتی ۔تاہم انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ منگل کی شام کیاجائے گا۔