ڈوڈہ //ڈگری کالج ڈوڈہ کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کی جانب سے کالج ہذا میں 'General Economics: An Overview'کے موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا جس میں انسٹی چیوٹ آف مائون ٹین انوائرنمنٹ بھدرواہ کیمپس کے پروفیسر شایان جاوید ریسورس پرسن تھے جنہوں نے موضوع ہذاپر مقالہ پڑھا۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر آر کے رینہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جب کہ اسسٹنٹ پروفیسران وشالی شرما، انکش راج، ڈاکٹر جمشید احمد وغیرہ موجود تھے۔ سیل کنونئر وشالی شرما نے استقبالیہ خطبہ پڑا جب کہ پروفیسر جاوید نے اقتصادیات کے مختلف پہلوئوں بشمول افراط زر، نوٹ بندی ، جی ڈی پی وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔شکریہ کی تحریک ڈاکٹر جمشید احمد نے پیش کی۔