جموں //ضلع ڈوڈہ کے کسانوں میں زراعت کو فروغ دینے کیلئے ضلع و ملحقہ علاقہ کے نوجوانوں نے زیر قیادت صدر بی جے وائی ایم منجیت کمار بھگت جیکفئیڈ کے وائس چیئرمین منیش شرما سے ملاقات کی اور کسانوں انکے ساتھ ’’گرام سورج ابھیان ‘‘کے تحت کسانوں کی آمدنی کو فروغ دینے کے لئے بات و چیت کی اور ضلع میں کسانوں کو در پیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے دوران وفد نے وائس چیئر مین کو بتایا کہ علاقہ کے کسان پرائیویٹ مالکان پر منحصر ہیں ،جو انہیں بیج، کھاد اور پودے وغیرہ سپلائی کرتے ہیںاور اتنے دور سے یہ میٹریل لانا انکے لئے کافی مشکل ہوتا ہے اور بعض اوقات ٹرانسپورٹیشن کے دوران کسانوں کو نقصان بھی ہوتا ہے ۔انہوں نے مقامی فصلوں جیسے کہ سیب، ناشپاتی ،آڑو،انار دانہ، خوبانی، راجماش، اخروٹ ،بادام ،کوعی ،ہیزل نٹ وغیرہ کو فروغ دینے کے لئے انکو قومی اور بین الاقوامی بازار میں تشہیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے علاقہ کے کسانوں کو کھاد وغیرہ مناسب وقت پر مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وائس چیئر مین نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل حل کرنے، یہ معاملے متعلقہ وزیر کی نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کی۔انہوںنے بتایا کہ جیکفیڈ نے پہلے ہی کسانوں کے مقامی طور سے تیار کئے ہوئے پیداوار کو فروغ دینے کے لئے اقدام کئے ہیں۔اس سلسلہ میں ضلع صدر دفاتر پرشروع کئے گئے سیوا کیندر شروع کئے گئے ہیں، جو کسانوں سے زرعی پروڈکٹ ایک ہی چھت کے تلے حاصل کریں گے ،تاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ جیکفئیڈ کسانوں سے مقامی پیداوار براہ راست کسانوں سے مناسب نرخوں پر حاصل کریں گے، تاکہ کسانوں کو فائدہ ہو۔