اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بلند پور عسر میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز گردھاری لال ولد امر چند سکنہ بلند پور عسر کے رہائشی مکان سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی لمحوں میں پورے مکان میں پھیل گئی۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم آگ کی ہولناک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں عسر تھانہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔