ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کے گڈسو علاقہ میں جمعہ کے روز ایک تویرا کار کو حادثہ پیش آیا ،جس کی وجہ سے9زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک تویرا گاڑی زیر نمبرJK06-7127 جو کہ ٹھاٹھری سے ڈوڈہ کی جانب جا رہی تھی کو ڈوڈہ ۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر گڈسو کے مقام پر ڈرائیور ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا ،جسکی وجہ سے گاڑی 200فٹ گہری کھائی میں جا گری۔حادثہ کی کی خبر ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقعہ پر روانہ ہوئی اور مقامی لوگوں کے تعاون سے تمام زخمیوں کا بازیاب کرکے ضلع ہسپتال منتقل کیا،جہاں پر زخمیوں کی حلات مستحکم بیان کی گئی۔زخمیوں کی پہچان دھیرج سنگھ (18) سال ولد نہال سنگھ ساکن یو پی، اتن کمار (14) ولد سریش کمار ساکن اوڑی بارہمولہ،مہندر کمار ولد نہال سنگھ ساکن یو پی۔لولی کمار( 32) ولد ہری چندساکن اوڑی ،بارہمولہ۔گجیندر سنگھ ولد تلویر سنگھ ساکن اودھم پور، اجے کمار(25) ولد شانتی لعل ،اسکی اہلیہ نمتا دیوی (24)اسکی تین سال کی بیٹی نجاس اور تین ماہ کا بیٹا آرئین ساکنان چھتیس گڑھ حال جموں کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ہے۔