ڈوڈہ دیسہ سڑک پر حادثہ | جونیئر ا نجینئر ازجان

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ دیسہ سڑک پر پیش آئے دلدوز حادثہ میں محکمہ دیہی کا جونیئر انجینئرجاں بحق ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ساڑھے تین بجے کے قریب ڈوڈہ سے کاستی گڑھ کی طرف جارہی ایک سیوفٹ گاڑی زیر نمبر JK06A-3484 گولی باغ بھاگواہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔ مقامی لوگوں نے مہلک شخص کی شناخت انل سنگھ ولد کمل سنگھ منہاس ساکنہ کاستی گڑھ کے طور پر ظاہر کی۔ بتایا جاتا ہے کہ انل سنگھ محکمہ دیہی ترقی میں بطور جونیئر انجینئر تعینات تھا۔پولیس و مقامی لوگوں نے مہلوک شخص کی لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر تمام طبی لوازمات مکمل کرکے اسے وارثوں کے سپرد کیا گیا۔