اننت ناگ//اننت ناگ ضلع کے ڈورو شاہ آباد میں مواصلاتی کمپنی جیو کی ناقص کارگردگی سے سینکڑوں صارفین نے اجتماعی طور سم کارڈ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔قصبہ کے منڈی پورہ اوربٹہ گنڈ علاقوں میں جیو کی خدمات اکثرو بیشتر ٹھپ رہتی ہے ،جس کے نتیجے میں صارفین بالخصوص طلاب و پیشہ وارانہ افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایڈوکیٹ شوکت احمد بٹ نامی ایک شہری نے بتایا کہ وادی میں پہلے ہی لوگ4جی سے محروم ہیں لیکن اب 2جی بھی اُن کیلئے درد سر بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک میں بار بار خلل سے منٹوں کا کام گھنٹوں میں مکمل ہوجاتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ذمہ داروں کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہیں لہٰذا تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق انہوں نے اب اجتماعی طور سم کارڈسرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔