ڈورواننت ناگ میں تیندوا نمودا ۔4اہل خانہ سمیت 6افراد زخمی

عارف بلوچ

اننت ناگ// اننت ناگ کے کریری ڈورو علاقے میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیندوے کے حملے میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کی شناخت محبوبہ اختر زوجہ محمد یوسف ڈار، ظریفہ بانو زوجہ عبدالعزیز ڈار ، نادیہ جان دختر محمد یوسف اور ثاقب احمد ولد محمد یوسف ساکنان کریری ڈورو کے بطورہوئی ہے ۔سب ضلع ہسپتال ڈورو میں تعینات ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیر کی شام دو زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جبکہ منگل کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد کو ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سبھی تیندوے کے حملے میں زخمی ہوئے اور اُن کی حالت مستحکم ہے ۔دریں اثنا محکمہ وائلد لائف کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی ہے اور وہ جانور کو پکڑنے کے کام میں جٹ گئی ہے ۔