رام بن //ڈائریکٹر زراعت جموں ہری کرشن رازدان نے افسروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ جمعہ کے روز بانہال اور ضلع رام بن کے متعدد علاقوں کا دورہ کرکے کسانوں کی بھلائی سکیموں اور پروگراموں کاجائزہ لیا۔ڈائریکٹر موصوف نے ربیع فصلوں ،دالوں اور سبزیوں کی حالت کا جائزہ لیکر کسانوں سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ٹھٹھار، بانہال میں سبزیوں کی بہتری کے فارم کا بھی جائزہ لیا۔انہونے فارم سٹاف کو سبزیوں کی بہتری میں ہر قسم کی کوشش کرنے کی ہدایت دی۔ڈائریکٹر موصوف نے رام بن میں افسروں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا ،جس میں انہوں نے جاری کسانوں کی بہبودی و بھلائی کے پروگراموں کی جانکاری حاصل کی۔انہون نے کسانوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے اور مختلف سکیموں سوئل ہیلتھ کارڈ سکیم، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، کسان کریڈٹ کارڈ سکیم، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے لئے مقرر کردہ نشانہ کو پورا کرنے کی ہدایت دی ۔ڈائرکیٹر کے ہمراہ چیف اگریکلچر افسرکے کے گپتا، اے ایس سی او رام بن الیاس گٹو،ایس ڈی اے او رام بن ایس مدن گوپال سنگھ،ایس ڈی اے او گول ایس سکھبیر سنگھ، سبجیکٹ ماسٹر اسپیشلسٹ اشونی کمار،ایس سی اے کے کے کھُڈا و محکمہ کے دیگر افسر و اہلکار بھی تھے۔