جموں//ڈائریکٹرہارٹیکلچرانورادھا گپتا نے سانبہ کادورہ کرکے محکمہ کی سرگرمیوں اورمختلف سکیموں کے تحت کی گئی شجرکاری کاجائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹرنے گورنمنٹ فروٹ پلانٹ نرسری وجے پورکامعائنہ کرکے پی ایم ڈی پی سکیم کے تحت نصب کے گئے سولرپمپنگ سسٹم، ڈرپ ایریگیشن سسٹم،ورمی کمپوسٹ یونٹ ،نئے تعمیرکئے گئے لیچی کے مدربلاکس ،پومی گرانٹ کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈائریکٹرنے محکمہ کے افسران کوہدایت دی کہ وہ جامن،گلگل ،ڈیٹے ،پرسمنن کی پیداوارکوفروغ دینے کیلئے جدیدتکنیکوں کوبروئے کارلائیں۔اس دوران ڈائریکٹرنے کسانوں کے باغیچوں کابھی دورہ کیااوران سے بات چیت کی۔اس دورن چیف ایگریکلچرافسرسانبہ سی ایل شرما نے ضلع میں محکمہ کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔