ریاسی//ضلع ریاسی کے سب ڈویژن درماڑی کے چوہان محلہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چوہان محلہ کے لوگ گزشتہ 20 دن سے پانی سپلائی کے بغیر ہیں جس کی وجہ سے وہ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔لوگوں نے کہا کہ وہ جب بھی محکمہ جل شکتی کے متعلقہ ملازم سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں کوئی رابطہ نہیں ہو پاتا اب وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر انہیں پانی سپلائی کیوں نہیں دی جاتی۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ وقت پر محکمہ کو کرایہ بھی ادا کرتے ہیں پھر بھی انہیں پانی کی بہتر سپلائی نہیں ملتی ہے۔مقامی باشندوں نے کہا کہ انہیں 1 کلومیٹر کی دوری سے پینے کیلئے پانی اٹھا کے لانا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔