چوگان گروانڈ کے گیٹ پر گندگی کے ڈھیر | انتظامیہ و کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی لاتعلق

عاصف بٹ
کشتواڑ//اگرچہ ہر اتوار ضلع انتظامیہ چوگان گرائونڈ میں صفائی مہم کے طور اسکی صفائی کرتی ہے لیکن باوجود اسکے چوگان گرائونڈ کے مین گیٹ پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے چوگان کی خوبصورتی اثرانداز ہورہی ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تواریخی چوگان گرائونڈ کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ خاطر خواہ اقدامات نہیںکررہی ہے جس سے اسکی خوبصورتی متاثرہورہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو فوری طور اس پر کاروائی عمل میں لانی چاہئے اور چوگان ائونڈجنکشن پوائنٹ کے قریب مین انٹری کی دیکھ بھال یقینی بنانی چاہئے جہاں پرکچرا اور گندگی کا ماحول چند اہلکاروں اور دکانداروں نے بنا رکھا ہے۔