عظمیٰ نیوزسروس
جموں// پولیس سٹیشن بخشی نگر نےعوام کی چوری کے معاملات کو حل کرکےمسروقہ املاک برآمد کئے۔ایک تحریری شکایات راجیش سنگھ ولد کرتار ناتھ رہائشی مہان پور کٹھوعہ حال ریہاڑی کالونی، جموں نے درج کرائی تھیںکہ کچھ نامعلوم چوروں کی طرف سے ان کے کمرے میں چوری کی واردات انجام دی جس دوران انہوں نے کچھ طلائی زیورات اور ایک موبائل فون چوری کر لیا۔شکایات موصول ہونے پر، ایف آئی آر نمبر 3/2025زیردفعہ331(4)/305بی این ایس،ایف آئی آر نمبر 10/2025زیردفعہ303(2)بی این
ایس،ایف آئی آرنمبر 189/2024زیردفعہ 303( 2) پولیس سٹیشن بخشی نگر جموں میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ڈی پی او سٹی ویسٹ کی طرف سے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے 02خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔تحقیقاتی ٹیموں نے سخت کوششیں کیں اور علاقے کے مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بالآخر صدام حسین ولد عبدالحمید سکنہ گورمو ضلع دوڈہ حال بیلی چرانہ، ضیاء فاروق ولد فاروق احمد ساکن بھدرواہ ضلع ڈوڈہ اور ساحل امتیاز ولد امتیاز احمد ساکن اٹل گرہ بھدرواہ ضلع ڈوڈہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے انکشافات پر زیورات اور موبائل فون، دو چوری سکوٹی زیرنمبرات jk02CX/4280،Jk03N/7274اور ایک ای رکشازیر رجسٹریشن JK02DE1363اب تک برآمد کیا گیا ہے۔مقدمات کی مزید تفتیش جاری ہے۔