یو این آئی
نئی دہلی//گھریلو تھوک اجناس بازاروں میں گزشتہ ہفتے چاول کی اوسط قیمتیں گھٹ گئیں، دالوں اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جبکہ گندم اور چینی کی قیمت تقریبا مستحکم رہی۔گھریلو تھوک اجناس بازار میں ہفتے کے دوران چاول کی اوسط قیمت ہفتے کے اختتام پر 3,826 روپے فی کوئنٹل رہی۔ گندم 2,859.91روپے فی کوئنٹل پر تقریبا مستحکم رہی۔ آٹے کی قیمت 6 روپے گھٹ کر 3,318.60 روپے فی کوئنٹل رہ گئی۔گزشتہ ہفتے سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 111 روپے فی کوئنٹل گر گئی، پام آئل میں 18 روپے کی کمی آئی، مونگ پھلی کا تیل 85 روپے اور سویا بین کا تیل 21 روپے فی کوئنٹل سستا ہوا، سورج مکھی کے تیل کی قیمت 14 روپے اور بنسپتی کی 28 روپے فی کوئنٹل گھٹ گئی۔دالوں میں مسور دال کی اوسط قیمت میں 29 روپے فی کوئنٹل کی ہفتہ وار کمی درج کی گئی، چنے کی دال 13 روپے اور مونگ دال 50 روپے فی کوئنٹل سستی ہوئی، تور دال 11 روپے اور اڑد دال 62 روپے فی کوئنٹل گر گئی۔میٹھے کے بازار میں ہفتے کے دوران گڑ کی اوسط قیمت 6 روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی، جبکہ چینی کی قیمت تقریبا مستحکم رہی۔سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئیں غذائی اجناس کی اوسطا تھوک قیمتیں ہفتہ کے روز اس طرح رہیں۔دالیں: چنے کی دال 7,859.91 روپے، مسور کالی 8,071.18 روپے، مونگ دال 10,078.30 روپے، اڑد دال 10,338.44 روپے اور تور دال 10,513.88 روپے فی کوئنٹل۔اناج: (قیمت فی کوئنٹل) گندم (دڑا) 2,859.91 روپے اور چاول 3,826 روپے فی کوئنٹل۔چینی اور گڑ: چینی (ایس گریڈ) 4,326.43 روپے اور گڑ 5,039.27 روپے فی کوئنٹل رہی۔خوردنی تیل: سرسوں کا تیل 17,778.60 روپے، مونگ پھلی کا تیل 17,536.92 روپے، سورج مکھی کا تیل 15,624.98 روپے، سویا بین کا تیل 13,751.96 روپے، پام آئل 12,509.23 روپے اور بناسپتی 14,476.94 روپے فی کوئنٹل کی سطح پر رہا۔