چار مساجد میں دوران شب نقب زنی

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن چھاترو میں منگل کی رات کو چار چورچار مساجدمیں نقب لگاکرہزاروں روپے لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق نقب زنی کے یہ واقعات جامع مسجد کوچھن ، ڈیڈھ پیٹھ تھلارن و راتھر پورا مسجد میں پیش آئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب وہ صبح نمازفجر کیلئے ان مساجد میںداخل ہوئے انہوںنے سیف ٹوٹے ہوئے پائے جیس کے بعد فوراً انہوںنے دیگر لوگوں کواطلاع دی۔ سبھی وارداتیں دوران رات انجام دی گئیں۔ انھوں نے انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔