پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا نفاذ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی نے5778.76 لاکھ روپے کی پی آئی پی کی منظوری دی

 

سرینگر //چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر یونین ٹیر ٹیری میں پردھان منتری فار ملائیزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائیزز ( پی ایم ایف ایم ای ) اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی منظوری کمیٹی ( اے ایل اے سی ) کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ وویک بھردواج ، پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اصغر سامون ، محکمہ زراعت اور این آر ایل ایم کے سینئر افسران اور جے اینڈ کے بینک ، نبارڈ اور سکاسٹ جے اینڈ کے کے نمائندوں نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ شروع میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ اتل ڈولو نے ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی جہاں انہوں نے میٹنگ کو پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے وسیع تر پہلوؤں کے بارے میں بتایا ۔

 

میٹنگ میں بتایا گیا کہ یو ٹی کے بارہمولہ ، اننت ناگ اور جموں اضلاع میں تین کامن انکیو بیشن سینٹرز ( سی آئی سیز ) قائم کئے جا رہے ہیں اور جہاں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) تھیم کے تحت تقریباً 6,68 کروڑ روپے کی لاگت سے ایپل ، فش اور ڈیری پروسیسنگ لائنیں لگائی جا رہی ہیں ۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ سی آئی سی اگست 2022 کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے ۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ فوڈ پروسیسنگ میں شامل یونٹوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ایس آر ایل ایم کے ذریعے پروگرام کے تحت 105 سیلف ہیلپ گروپس کو 30,58 لاکھ روپے کی رقم بیج کیپٹل کے طور پر فراہم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر کمیٹی نے مالی سال 2022-23,2023-24 اور 2024-25 کیلئے 5778.76 لاکھ روپے کے پروجیکٹ کے نفاذ کے منصوبے کی منظوری دی ۔ اس موقع پر جے اینڈ کے بینک کو ہدایت دی گئی کہ وہ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت بینک کے پاس زیر التوا تمام قرض کے معاملات کی منظوری اور تقسیم میں تیزی لائے ۔