عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شوپیان ضلع کے مختلف حصوں میں پوسٹر شائع چسپاں کئے گئے ہیں جس میں پہلگام حملے میں ملوث تین ملی ٹینٹوںکے بارے میں معلومات دینے والے کو 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔جنوبی ضلع میں کئی مقامات پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں ان تین ملی ٹینٹوں کی تصویریں ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ 22 اپریل کو سیاحتی مقام بائسرن میں حملہ کیا تھا۔پوسٹروں میں ملوث ملی ٹینٹوںکے بارے میں کوئی بھی معلومات مانگی گئی ہیں اور ایسی معلومات کے لیے 20 لاکھ روپے سے زیادہ کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔اردو میں لکھے گئے ان پوسٹروں میںملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے میں لوگوں سے مدد مانگی گئی ہے۔ جس میں لکھا گیاہے کہ “جن لوگوں نے بے گناہوں کو مارا، ان کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے”۔23 اپریل کو، پولیس نے پہلگام حملے میں ملوث ملی ٹینٹوںسے متعلق معلومات کے لیے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔سیکورٹی اداروں نے تین افراد کے خاکے جاری کیے تھے جن پر حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ تمام پاکستانی آصف فوجی، سلیمان شاہ اور ابو طلحہ ہیں۔ ان کے کوڈ نام موسی، یونس اور آصف ہیں اور پونچھ میں ملی ٹینسی سے متعلق واقعات میں ملوث تھے۔