نئی دہلی// ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کسی بھی تبدیلی کے بغیر منگل کے روز ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں زبردست کمی آئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔
دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً 8 روپے سستا ہوا جب ریاستی حکومت نے اس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمت وہی رہی۔
ملک کے دیگر میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 54ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر، کولکتہ میں 104.67 روپے، ممبئی میں 109.98 روپے اور چنئی میں 101.40 روپے فی لیٹر ہے۔
اسی طرح نئی دہلی میں ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر، کولکتہ میں 89.79، ممبئی میں 94.14 اور چنئی میں 91.43 روپے میں دستیاب ہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔