نئی دہلی //پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن مستحکم رہیں۔دونوں ایندھنوں کے دام مسلسل چھ دن بڑھنے کے بعد 8 دسمبر کو مستحکم رہے ہیں۔دسمبر میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چھ باراضافہ ہوا ہے ۔ دسمبر میں پٹرول ایک روپے 37 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔پیر کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 30 سے33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے ۔