نئی دہلی// پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو لگاتار دوسرے دن 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ شرح نظر ثانی میں ساڑھے چار ماہ سے زیادہ عرصے تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا وقفہ ختم ہوا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 97.01 روپے فی لیٹر ہوگی جو پہلے 96.21روپے تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 87.47 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 88.27 روپے ہو گئی ہے۔شرح نظرثانی میں ریکارڈ 137 دن کا وقفہ 22 مارچ کو نرخوں میں 80 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ ختم ہوا۔ اتر پردیش اور پنجاب جیسی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل 4 نومبر سے قیمتیں منجمد تھیں ۔منگل کو بھی 80پیسے قیمت بڑھا دی گی تھی۔ اسکے علاوہ منگل کو ہی رسوئی گیس سلنڈر میں 50روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔