پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر انجینئر محمد رفق چستی نے ڈینگلہ اور کنڈیارہ علاقوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے ایک رابطہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے موصوف کا ہار پہنا کر اور زندہ باد نعری لگا کر استقبال کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے چستی نے کہاکہ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے ان کی حکومت کی جانب سے کئی نئے تعمیراتی کام کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاسرحدی علاقوں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا نریندر مودی کی قیادت میں چل رہی مرکزی سرکار کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے ڈینگلہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی عوام کو یقین دلایا کہ گائوں میں مزید تعمیر اتی کام بھی انجام دئیے جائیں گے۔مقامی لوگوں و متعلقہ پنچایتی اراکین نے چستی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ عوامی مشکلات حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریںگے۔انہوں نے کہا کہ اس پہلے بر سر اقتدار آنے والے لیڈران نے ان کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کبھی بھی ان کی طرف توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ وہ آج کے اس جدید دور میں بھی قدیم ترز زندگی گزار رہے ہیں۔