پونچھ // ضلع پونچھ میںسنیچر وار کووڈ 19 کے45 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 03افراد کی کوڈ19کی وجہ سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔نوڈل آفسر کوڈ 19ضلع پونچھ زمود احمد کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق ضلع پونچھ میں45 نئے مثبت معاملات میں09حویلی کے،04منڈی کے ،04 سرنکوٹ کے اور 28مینڈھر کے افراد ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ طبی مرکز میں زیر علاج 9افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر432 پہنچ گئی ہے ۔نوڈل افسر کوڈ 19زموداحمد نے ٹوٹر پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ روز سے مینڈھر میں لگاتار کوڈ کے مثبت معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کی موت ہوئی ہے ان میں دو کا تعلق مینڈھر سے ہے۔ان کی وفات گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ہوئی جبکہ کووڈ ایس او پیز کے تحت ان کی آخری رسومات بھی ادا کی گئی ہیں ۔آفیسر موصوف نے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔