پونچھ//میونسپل کونسل پونچھ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے غیر قانونی سائن بورڈز جن میں سیاسی جماعتو ںاور تاجروں کے اشتہاری پوسٹر وغیر شامل ہیں کو ہٹانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹوافسر میونسپل کونسل پونچھ مشتاق احمد نے پورے قصبہ میں لگے ایسے تمام بل بورڈز اور سائن بورڈز کو فوری طور پر اتارنے کی ہدایت کی ہے جو عدالت عالیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جایا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری کمپنیوں کی جانب سے بلا اجازت غیر قانونی بل اور سائن بورڈز کو ہٹا دینے کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کیا جا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ پونچھ میں جہاں بھی بل اور سائن بورڈز لگائے ہیں ان کو لگانے والے خود ہی اتار دیں بصورت محکمہ کی جانب سے کارروائی عمل میں
لائی جائے گی۔