پونچھ میں بچوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد

حسین محتشم

پونچھ//نیشنل ڈ یو لپمنٹ یوتھ کلب نے مڈل سکول شیاں چونگا میں بچوں کے حقوق اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ٹیم ممبر محمود احمد نے طلباء کو بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا اور معاشرے کے کچھ اہم مسائل جیسے چائلڈ میرج، چائلڈ لیبر اور بچوں کی مشقت کے بارے میں بھی بات کی۔ اس کے مضر اثرات اور خطرے کی تعلیم اور اس کے نتائج کے بارے میں مزید آگاہی دی گئی۔ ٹیم ممبران نے بچوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ غیر محفوظ جگہوں پر نہ جائیں اور کسی بھی غیر متعلقہ چیز کو ہاتھ نہ لگائیں۔انہوں نے طلباء کو کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے بدسلوکی اور خطرے سے بچانے کے لئے کس طرح مدد حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ بچوں کو غیر محفوظ محلوں میں جانے کی اجازت نہ دیں اور ان پر نظر رکھیں۔اس موقعہ پر موجود شہناز بیگم نے بچوں کے نفسیاتی مسائل اور ان پر کیسے اثر انداز ہونے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ کبھی بھی بری صحبت میں نہ بیٹھیں اور خود کو غیر محفوظ ماحول سے دور رکھیں۔ آخر میں عملے کے شرکاء نے پروگرام کے منعقد کرنے پر این ڈی وائی سی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کئے گئے جو معاشرے کے لئے بہت معلوماتی اور فائدہ مند ہیں۔