پونچھ//ضلع پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں منگل کو ہوئے ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نورکوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک سولہ سالہ کمسن زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس زراع نے بتایا کہ پونچھ کے سرحدی سیکٹر دیگوار پوٹھی علاقہ میں منگل کو بعد دوپہر ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس دوران ایک سولہ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کی شناخت محمد یاسر ولد لال دین کے طور پر ہویی ہے۔
ایس ایچ او پونچھ ایس ڈی سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعد دوپہر پونچھ کے پوٹھی دیگوار علاقہ میں یاسر کا پائوں ایک بارودی سرنگ پر پڑا جس کے پھٹنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔