پونچھ حد متارکہ کے قریب فوج کی بڑی تلاشی مہم منشیات کی کھیپ ضبط، تلاشی کے دوران 10 پیکٹ برآمد

پونچھ//لائن آف کنٹرول کے پار اسمگل ہونے والی منشیات کی ایک اور بڑی کھیپ ضبط میں فوج نے کامیابی حاصل کرنے کیلئے پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ایک کارروائی انجام دی جس کے دوران منشیات کے دس پیکٹوں کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔پونچھ ضلع میں پچھلے تین مہینوں میں منشیات کی یہ تیسری بڑی پکڑ ہے کیونکہ اس سے قبل لائن آف کنٹرول کے ساتھ والے علاقوں سے اسی طرح کی دو بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے جس میں سات کلو گرام منشیات کی برآمدگی، دو کروڑ تیس لاکھ روپے نقد، پندرہ سو امریکی ڈالر شامل ہیں۔ یہ کھیپ، جس میں ہیروئن جیسی مادہ شامل ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کراس ایل او سی سمگلنگ ریکیٹ کا حصہ ہے جو لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے چند افراد کی شمولیت سے چلائے جا رہے ہیں اور یہ بھی شبہ ہے کہ یہ نارکو دہشت گردی کے ماڈیولز کا حصہ ہے۔تازہ بازیابی میں بھارتی فوج کے مطابق ایک کارروائی کے دوران منشیات کے دس پیکٹ پکڑے گئے ہیں۔یہ بازیابی آرمی انفنٹری بٹالین کے آپریشن کے دوران لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں ڈوڈا بٹالین کے علاقے سے کی گئی ہے۔فوج نے کہا کہ ’’ہندوستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کرکے دہشت گردی کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنادیا ہے‘‘۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کے ساتھ فورسز کے ذریعہ نارکو دہشت گردی کو پہلے ہی ایک بڑے چیلنج کے طور پردیکھا جارہا ہے ۔دلباغ سنگھ نے راجوری کے اپنے حالیہ دورہ میں سیکورٹی فورسز سے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو نارکو دہشت گردی کے ماڈیول میں شامل ہیں ۔راجوری ضلع میں بھی، منشیات کی ایل او سی کراس اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، 12 مارچ کو نوشہرہ سیکٹر کے لام ایل او سی علاقے میں دو کلو گرام منشیات، جسے ہیروئن جیسا مادہ سمجھا جاتا ہے، برآمد کیا گیا ہے۔