پونچھ// پونچھ کے بنپت سیکٹر میں ایک 52 سالہ پورٹر درخت سے گرنے سے فوت گیا۔
سرکاری زرائع نے متعلقہ پورٹر کی شناخت ترلوک کمار بالی ولد سندر داس بالی ساکنہ جھلاس پونچھ کے طور پر کی ہے۔
زرائع کا کہنا تھا کہ وہ بن پت سیکٹر پونچھ میں فوج کے ساتھ پورٹر تھا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ لایا گیا ہے۔
ایس ایچ او پونچھ ایس ڈی سنگھ نے بالی کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق وہ فوج میں مستقل پورٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔