جموں//پولیس اہلکاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ فلاحی اقدامات کی فراہمی اور ان کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرنے کے مقصد کو جاری رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے 73 لاکھ روپے سے زیادہ کے فلاحی قرضوں / امداد کے حق میں منظوری دی ہے جو جموں و کشمیر پولیس کے 81 اہلکار 2021 کے پولیس ہیڈ کوارٹر آرڈر نمبر 1494 کے تحت نظر آتے ہیں۔اس حکم کے تحت علاج ومعالجہ کے اخراجات پورے کرنے یا انحصار کرنے والوں کے علاج ومعالجہ کیلئے 69 اہلکاروں کے حق میں 57 لاکھ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی ہے۔ علاج ومعالجہ کیلئے دئے گئے فلاحی قرضوں میں 50000 سے 200000 روپے تک کا فرق ہے۔ 19 ملازمین کو ان کی اپنی شادی اور بیٹے / بیٹیوں کی شادی کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ 11 پولیس اہلکاروں کے حق میں ان کے بچوںکی اعلی تعلیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کے قرض کی منظوری دی گئی ہے اورختنہ اوردیگررسومات ادا کرنے کیلئے 7 افراد کے حق میں 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔علاج کے مقصد کے لئے فلاحی قرضے دینے والے 69 اہلکاروں میں ، 13 اہلکاروں کے حق میں فلاحی امداد کے طور پر 40000 روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔ فلاحی امداد میں 10000 سے لیکر 25000 روپے تک کی رقم ہے جو ناقابل واپسی ہے۔پولیس اہلکاروں کو منظور شدہ فلاحی قرضہ قابل واپسی ہے اور وہ بغیر کسی سود کے ان کی تنخواہوں سے ماہانہ قسطوں میں وصول کیا جائے گا۔ اس رقم کو مرکزی پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کیا گیا ہے۔