پلوامہ// جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ قصبے کے نمبل علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو مارا گیا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 42 راشٹریہ رائفلز، 130 بٹالین سی آر پی ایف، اور جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی کے اہلکار نمبل علاقے میں پہنچے اور بے ترتیب تلاشی کے دوران ایک جنگجو سے رابطہ قائم ہوا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تصادم ایک جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہوا جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔