عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ کے دچھن علاقہ کی رابطہ سڑک پسی آنے کی وجہ سے آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی ہے ۔دچھن سڑک پر جمعہ کی صبح ٹنڈر نالے کے قریب بھاری پسی گرآئی جسکے سبب سڑک پر آمدرفت بند ہوگئی جسکے بعد محکمہ نے سڑک پر بحالی کا کام شروع کردیا تاہم دیر شام تک بھی پسی کے ملبے کو ہٹایا نہیں جاسکا تھا جس کی وجہ سے سڑک پر آمد ورفت مسلسل بند رہی ۔محکمہ نے بتایا کہ بھاری چٹان گرآئی ہے جسے ہٹانے کیلئے مشینری کو کام پر لگایاگیاہے وہی مقامی لوگوں نے فوری طور سڑک کو آمدورفت کے قابل بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو مزید مشکلات درپیش نہ ہوں۔