سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پریشان کن واقعہ قرار دیا۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ’’اونتی پورہ سے پریشان کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اس ہیبت ناک حملے کی مذمت کے لیے الفاظ ملنے مشکل ہے۔ اس پاگل پن کو ختم کرنے کے لیے ابھی ہمیں کتنی جانیں دینی ہوں گی‘‘۔