رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول سمبل گئی میں کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے بچے صبح کی نماز اور کھیل کود کی سرگرمیاں کمرے کے اندر کرنے پر مجبور ہیں۔دنڈیشور شکھشا جان کے تحت پرائمری سکول سمبل گئی میں محکمہ تعلیم کوکھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں پڑھنے والے بچے صبح کی نماز اور کھیل کود کی سرگرمیاں کمرے میں ہی کرنے پر مجبور ہیں۔سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ تعلیم کے حکام سے درخواست کی ہے کہ سکول میں کھیل کا میدان بنایا جائے تاہم حکام نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے چھوٹے بچے صبح کی نماز اور کھیل کود کی چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں کلاس روم میں ہی کرنے پر مجبور ہیں۔بچوں کے والدین نے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم سے مطالبہ کہ سکول میں کھیل کا میدان بنایا جائے۔