کشتواڑ//پدیارنہ خطہ کے نوجوانوں کے مستقبل کے تئیںمثبت پہل کے سلسلہ میں آرمی کی جانب سے سکل ڈیو لپمنٹ کورس پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس لیکچر کا توجہ پدیارنہ خطہ کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں اور خواتین پر مرکوز تھا۔اس موقعہ پر شرکا کو خواتین کی بااختیاری پر مرکوز مرکزی سرکار کے مختلف پروگراموںسے باخبر کیا گیا ۔انہیں انڈین آرمی کی جانب سے در دست لئے گئے مختلف پروجیکٹوں کی جانکاری فراہم کی گئی اور خود روز گار کمانے کی مختلف سکیموں سے آگاہ کیا گیا ۔انہیں ایسے پروگراموں میں شرکت کرنیکی حوصلہ افزائی کی گئی جس کا مقصد جانکاری میں اضافہ کرنا ہے ۔اس پروگرام میں کل ملا کر 41 طلاب نے شرکت کی ۔مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے یہ پر وگرام منعقد کرنیکی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے پروگرام کی سراہنا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ فوج مستقبل میں بھی طلاب کے روشن مستقبل کے لئے ایسے پروگرام منعقد کرے گی۔