پتھر کھسکنے کے بعد شاہراہ بند

محمد تسکین
بانہال//رام بن کے کیفٹریا مہور میں پتھر کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ پر ہفتے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔مہاڑ رام بن کے نزدیک چٹانیں گر آنے کے باعث ہفتے کو ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا گیا ۔ٹریفک حکام کے مطابق ادھم پور اور قاضی گنڈ میں ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی کیونکہ پہاڑی سے چٹانیں نیچے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔ہفتے کی صبح بھی پتھروں کے مسلسل گر انے کی وجہ سیہفتے کی صبح شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد دوپہر بعد جزوی طور بحال کی گئی ۔ صبح کے تین سے سات بجے تک تعمیراتی کمپنیوں کا کام ہوتا ہے لیکن ہفتے کی صبح سے ہمہاڑ علاقے میں پتھروں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں مال بردار گاڑیاں ادہمپور ، چیننی ، ناشری اور رام بن کے درمیان درماندہ رہیں ۔مہاڑ علاقے میں کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔