پبلک فائنانشل سسٹم کے مستفیدین آدھارنمبر کواَپ ڈیٹ کرنے کی تمام محکموں کو ہدایت

سرینگر/ بلال فرقانی/ محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے تمام پروگرام ڈویژنوں پر زور دیا ہے کہ وہ پبلک فائنانشل منیجمنٹ سسٹم میں استفادہ کنندگان کے آدھار نمبر کو اَپ ڈیٹ کریں۔ محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل بجٹ کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کو وزارت قانون و انصاف کے حوالے کے ہمراہ ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس میں متعلقہ وزارت نے مطلع کیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ براہ راست استفادہ منتقلی( ڈی بی ٹی) اسکیموں کے لیے استفادہ کنندگان کا اندراج کرتے وقت، محکموں نے ’پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم ‘میں اکاؤنٹ کی توثیق کی درخواست ڈالتے وقت مستحقین کے لازمی آدھار نمبر فراہم نہیں کیے ہیں۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام محکموں کے تمام پروگرام ڈویژنوں پر زور دیا جاتا ہے کہ کہ وہ پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں استفادہ کندگان کے آدھار نمبر کو اپ ڈیٹ کریں۔ سرکیولر میں اس سلسلے میں طریقے کار کو واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم ‘کے ساتھ مربوط بیرونی نظاموں کے لیے استفادہ کندگان کے آدھار نمبر کے ساتھ اکاؤنٹ کی توثیق اپ ڈیٹ کی درخواست جمع کر کے آدھار نمبر ٹیگ کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ ’پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم ‘پورٹل استعمال کرنے والی اسکیموں کیلئے، آدھار نمبر کے استفادہ کنندگان کو دستیاب ترمیم کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری سرکیولر کے مطابق اگر کچھ استفادہ کنندگان کے آدھار نمبر غائب ہیں، تو انہیں مذکورہ طریقے سے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں جمع اور اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے جبکہ مستحقین اور کھاتہ دونوں آدھار پر مبنی ہونے چاہئیں۔ سرکیولر کے مطابق ترمیم کی سہولت کو بھی رہنما خطوط کے مطابق شامل کرنے کی ضرورت ہے اور براہ راست استفادہ منتقلی پورٹل پر نااہل افراد کی تصدیق کی ضرورت ہے۔