Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاکستان طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کی منفرد صلاحیت کا حامل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 واشنگٹن //جنوبی ایشیا کے لیے امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کی بنیاد اس پر ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام لانے میں دونوں ملک مل کر کیا کر سکتے ہیں۔دو اکتوبر کو واشنگٹن میں پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع ہے۔ مس ویلز کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے پاکستان میں ہونے والی ملاقات تعمیری تھی اور ہم دو طرفہ تعلقات کے لئے ٹھوس بنیاد تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کی منفرد صلاحیت رکھتا ہے۔ اور پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت نے افغان امن عمل میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والی براہِ راست ملاقات میں پاکستان نے کوئی کردار ادا کیا، ایلس ویلز نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، "میں بس یہ دہرانا چاہوں گی کہ موجودہ انتظامیہ نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ طالبان اور افغان حکومت دونوں کے ساتھ مذاکرات مین حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔"ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت افغان مزاکرات میں مدد دینا چاہتی ہے۔ لیکن اس کے لئے افغان حکومت اور طالبان کو آپس میں بات چیت کرنی ہوگی۔ بقول ان کے "کسی سیاسی حل تک افغانوں کی شمولیت کے بغیر نہیں پہنچا جا سکتا"۔ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد کی بطور مندوب نامزدگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ افغان امن عمل کے لئے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جس کا دروازہ صدر اشرف غنی نے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش دے کر کھولا۔جب ایلس ویلز سے افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ غزنی پر حالیہ حملے سے یہ ظاہر ہو گیا کہ "طالبان تباہی تو پھیلا سکتے ہیں لیکن علاقے پر اپنا کنٹرول قائم نہیں رکھ سکتے"بقول ایلس ویلز، "41 ملکوں کا اتحاد طالبان کو عسکری فتح حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔"امریکہ اور بھارت کے درمیان گہرے روابط پر ایلیس ویلز نے پاکستان کے خدشات کو رد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ "امریکہ بھارت تعلقات کو پاکستان کے لیے خطرے کے طور پر نہیں دیکھتیں۔"ان کے مطابق پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بھارت سے علیحدہ ہیں۔ یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ بھارت سے تعلقات چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر قابو پانے کا ایک ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ۔ بھارت تعلقات کی نوعیت عالمی سطح کی ہے اور اس کا فوکس مشرق یا انڈو پیپسیفک خطے کی جانب ہے۔ان کے مطابق دونوں ملکوں کی خطے میں استحکام لانے کی کوشش سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔ جبکہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔پاک چین ترقیاتی منصوبے سی پیک کے بارے میں اییس ویلز نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ مختلف ملک شفاف قرضے لیں جن کا بوجھ وہ اٹھا سکیں۔ تاکہ اپنے اسٹریٹیجک اثاثوں پر اپنی خودمختاری نہ کھو دیں۔ایلس ویلز کے مطابق پاکستان میں بھی سی پیک پر بحث ہو رہی ہے اور امریکہ اور کئی امریکی کمپنیاں بھی جاننا چاہتی ہیں کہ منصوبوں کے ٹھیکے کیسے دیئے جا رہے ہیں؟۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025
برصغیر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں | ملک بلندیاں چھورہاہے شمالی مشرقی ریاستوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن:امت شاہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?