سرینگر // این سی نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک وزیر کو ہندئوں کیخلاف ریمارکس پر مستعفی ہونا پڑا،کیا اسی طرح کے معاملے میں بھارت میں ایسا ہوسکتا ہے۔پاکستان میں ہندئوں کیخلاف ریمارکس پر پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے عمران خان نے استعفیٰ لیا۔ اس پر عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر کہا’’ ہم اکثر پاکستان کیساتھ خود کی موازانہ کرتے ہیں،جہاں ایک وزیر سے ہندئوں کیخلاف بات کہنے پر استعفیٰ لیا گیا، بھارت میں ایک ریاست کے گورنر نے لوگوں کو کال دی کہ وہ کشمیری مسلمانوں کا بائیکاٹ کریں،ذرا اس معاملے میں بھی پاکستان کیساتھ موازنہ کریں‘‘۔