سرینگر// لیتہ پورہ پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ٹیلی ویژن چینلوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ اس حوالے سے خبریں نشر کرتے وقت احتیاط سے کام لیں ۔جمعرات کی شام اس سلسلے میں تمام ٹیلی ویژن نیوز چینلوں کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں انہیں کیا گیا کہ وہ اس طرح کا مواد اپنی خبروں میں نشر نہ کریں اور اس حوالے سے پروگرام اور ایڈوائرٹیزنگ کوڈ پر سختی سے عمل کریں ۔چینلوں سے کہا گیا کہ وہ اس طرح کا مواد نشر نہ کریں جس سے تشدد کو ہوا ملے اور امن و قانون کی صورتحال بگڑ سکے یا ملکی مفاد کے حق میں نہ ہو۔