نئی دہلی//یو این آئی// مشہور ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا کی زد میں آنے سے جمعہ کے روز موت ہوگئی۔ تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد مسٹر سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے ۔ کل دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ مسٹر سردانہ کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔ ادھر وزیراعظم نریندر مودی نے صحافی روہت سردانا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ پیغا م میں کہا کہ روہت سردانا ہمیں بہت جلد چھوڑ گئے ۔ توانائی سے پر، ہندستان کی ترقی کے لئے پرجوش روہت کو متعدد لوگ یاد کریں گے ۔ ان کے بے وقت انتقال سے میڈیا کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا ہے ۔