ٹینک کا بیرل پھٹنے سے2 فوجی ہلاک

نئی دہلی//یو این آئی// اتر پردیش کے ببینا فائرنگ رینج میں مشق کے دوران فوج کے T-90 ٹینک کا بیرل پھٹنے سے دو فوجی ہلاک ہو گئے ۔فوج کے ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ واقعہ کے وقت تین فوجی ٹینک پر تھے ۔ بیرل پھٹنے کے بعد انہیں فوری طور پر آرمی کے ببینا اسپتال لے جایا گیا تاہم کمانڈر اور گنر اسپتال میں دم توڑ گئے ۔ تیسرے فوجی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے ۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے جوانوں میں سے ایک کا تعلق راجستھان سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق مغربی بنگال سے ہے ۔