ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کاٹیلی فون ایکسچینج بیکار ہونے کی وجہ سے صارفین مشکلات سے دوچار ہیں۔ ٹنگمرگ میں قائم 256 کنکشنوں کی گنجائش والا یہ ایکسچینج اکثر اوقات ٹھپ رہتا ہے اوراس وقت صرف 80 صارفین کو ہی سروس دے پاتا ہے۔اگرچہ صارفین روزانہ ایکسچینج کا چکر لگاتے رہتے ہیں تاہم وہاں ہر وقت کہا جاتا ہے کہ کیبل دستیاب نہیں ہے۔فیروزپورہ کے ایک صارف توفیق احمدوانی نے بتایا کہ اُن کاکنکشن اکثر و بیشتر ٹھپ رہتا ہے۔اس دوران مہاین، کٹی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے کنکشن حاصل کرنے کیلئے درخواستیں جمع کی ہیں تاہم وہ ہنوز محرو م ہیں ۔ ٹنگمرگ کے عوام نے چیف جنرل منیجربی ایس این ایل سے ایکسچینج کیلئے نئی کیبل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔